چیئرمین سینیٹ کی فلپائنی سینیٹ کےصدر سے ملاقات
ملاقات کے دوران رضا ربانی نے فلپائنی سینیٹ کے صدرکو بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی،معصوم عورتوں اور بچوں کے قتل وغارت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ پیلٹ گنوں کے استعمال کی وجہ سے بچوں کی ایک بڑی تعداد آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کرائی کہ بھارت بیکار میں سرحدوں پر کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے 18ویں ترمیم کی روشنی میں وفاقیت کی پاکستان کے تجربے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان اور فلپائن کے درمیان ہمارے تجربے موجودہ مماثلت کی وجہ سے مددگارہو سکتی ہے۔رضا ربانی نے فلپائن کے سینیٹ کے صدر کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ،اس سے قبل چیئرمین سینیٹ کو فلپائن سینیٹ کے سابق صدر ڈریلن نے ناشتہ کیلئے مدعو کیا، اس دوران دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔