اسلام آباد

دولہا نےخود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں بارات والے دن دولہا شعبان کے باپ اور چچا کے درمیا ن جھگڑا ہو گیا ۔دولہا نے اپنے باپ اور چچا کو لڑائی کرنے سے منع کیا لیکن انہوں نے یہ بات نہ سنی جس پر شعبان نے رنج کے عالم میں اپنا سہرا اتار اور کمرے میں جا کر خود کو گولی مار لی ۔دولہا کی جانب سے انتہائی اقدام پر گھر میں صف ماتم بچھ گیا ۔شعبان کو شدید زخمی حالت میںتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا ۔بتا یا جا رہاہے کہ شعبان کے باپ اور چچا کے درمیا نجائیداد کا تنازعہ تھا جس پردونوں بھائی اکثر ہی جھگڑا کرتے رہتے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close