اسلام آباد

فضل الرحمان فارغ، فخر امام کو چیئرمین کشمیر کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینئر سیاستداں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔حکومت کی جانب سے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ فخر امام رکن قومی اسمبلی اور ممبر پی اے سی بھی ہیں، وہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ بیگم عابدہ حسین بھی سینئر سیاستدان ہیں اور نواز شریف کے پرانے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ موجودہ حکومت سے قبل مولانا فضل الرحمان 2008ء سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close