اسلام آباد

کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں، کشمیریوں کیلئے جدوجہد کا تسلسل جاری رہے گا، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دوران حکومتوں اور اداروں کے رویوں کو بہت قریب سے دیکھا لیکن اس سے زیادہ مایوس کْن دور پہلے نہیں آیا۔ اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام کل جماعتی کشمیر مشاورت کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ چیئرمین کشمیر کمیٹی رہا، اس دوران حکومتوں اور اداروں کے رویوں کو بہت قریب سے دیکھا لیکن اس سے زیادہ مایوس کْن دور پہلے نہیں آیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد آزادی کی تحریکیں متاثر ہوئیں، جدوجہد آزادی اور دہشت گردی کو آپس میں ملا دیا گیا، کشمیریوں اور فلسطین کی جدوجہد کو دہشت گردی کہا جاتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری حکومتیں اور سیاسی جماعتیں بھی اس صورتحال سے متاثر ہیں۔ حکمران اور ریاستی اداروں کی کوتاہی کشمیریوں کیساتھ وفاداری نبھانے میں ناکامی کی بڑی وجہ ہے، کشمیریوں کا حق خود ارادیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ قوم جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے، کشمیریوں کے لئے جدوجہد کا تسلسل جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close