اسلام آباد
انتہائی کشیدگی کے باوجود اعلیٰ بھارتی وفد کی پاکستان آمد
، انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ سارک کی پہلی کانفرنس دو روز تک جارہی رہے گی اور اس کی میزبانی پاکستان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کررہا ہے۔ہندوستان کے سینٹرل ویجیلنس کمشین کے سربراہ شری پریمانشو بسواس کی سربراہی میں ہندوستانی وفد کا استقبال ایئرپورٹ پر نیب کے حکام نے کیا۔نیب ترجمان کے مطابق کانفرنس میں بھارت، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، مالدیپ کے وفود شرکت کریں گے جو پاکستان پہنچ چکے ہیں۔اجلاس میں مالدیپ کی نمائندگی حسن لطفی، نیپال کی گنیش راج جوشی، سری لنکا کی ٹی بی ویراسوریا اور بھوٹان کی نمائندگی کنلے ینگزوم کریں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے موجودہ تناظر میں کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔