اسلام آباد
ہاشم خان کی عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک کیلئے موخر
انسداد دہشت گردی عدالت میں فہد ملک قتل کیس کی سماعت ہوئی تاہم بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جج نے کیس کا فیصلہ کل تک کیلئے موخر کر دیا۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ بحث مکمل ہو گئی ہے لیکن آج لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا، کل صبح فیصلہ سنا دیا جائے گا۔