اسلام آباد
عمران خان اور طاہر القادری سمیت 27رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پر عمران خان اور طاہرالقادری سمیت 27رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت میں علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے دھرنے کے دوران دفعہ 144کے تحت لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان ،طاہرالقادری ،اسد عمر اور سیف اللہ نیازی سمیت 27رہنماﺅں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔عدالت نے مقدمے میں ڈی جے بٹ کی بریت کی درخواست بھی خارج کردی ۔