اسلام آباد
عمران فاروق قتل کیس، عدالت نے 20 مارچ تک شواہد کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق کیس کی سماعت کے دور ان 20 مارچ تک شواہد کے ساتھ پیش ہونے کے احکامات دیتے ہوئے استدعا منظور کرلی۔ جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دور ان وکیل خواجہ امتیاز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وکیل خواجہ امتیاز نے استدعا کی کہ برطانیہ سے شواہد اکھٹے کرنے کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے 20 مارچ تک شواہد کے ساتھ پیش ہونے کے احکامات دیتے ہوئے استدعا منظور کر لی۔ مزید کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی کر دی گئی ۔