دنیا میں ایسے کون سے ممالک ہیں جن کو پاکستان تسلیم ہی نہیں کرتا
اس لئے اسکے ساتھ ہمارے کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں جبکہ ایوان میں ساجدہ بیگم کے حوالے سے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ اس وقت پوری دنیا میں 25 پاکستانی سفارتخانے و مشنز کرائے کی عمارتوں میں کام کر رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل، آرمینیا اور تائیوان کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں کیونکہ ہم ان ممالک کو تسلیم نہیں کرتے.
صاحبزادہ محمد یعقوب کے حوالے سے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ یکم جنوری 2008ءکے بعد51 سبکدوش افسران کو مختلف ممالک میں سفیر تعینات کیا گیا۔ ان میں 24 ریٹائرڈ فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ اردن، وائس ایڈمرل (ر) سید خاور علی مالدیپ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آغا محمد طارق نائجیریا، میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین سری لنکا، ایئر مارشل (ر) اطہر حسین بخاری شام، میجر جنرل (ر) اطہر عباس یوکرائن میں تعینات ہیں۔ اسی طرح میجر جنرل (ر) طارق رشید خان برونائی دارالسلام کیلئے ہائی کمشنر جبکہ میجر جنرل (ر) وقار احمد کو لیبیا میں سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔