اسلام آباد

سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا، غلام سرور خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کیساتھ معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔وہ پیر کو سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے ۔خالد الفلیح،سعودع وزیر توانای ،سعودی وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔دونوں وزراء نے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی وفد میں پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ڈاکٹر تنویر قریشی،ایڈیشنل سیکرٹری،توقیر حسین،جواینٹ سیکرٹری،جہانگیر علی شاہ،ایم ڈی ،پی ایس او شامل تھے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔پاکستان میں اقتصادی استحکام کی وجہ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔اس موقع پر جمیل سلیم،ڈی جی آیل،محمد اقبال،ڈی جی منرل اور بابر مجید،ڈایریکٹر ریفاینری بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close