اسلام آباد
بھارت میں کانفرنس،چیف جسٹس کا شرکت سے انکار
چیف جسٹس آف پاکستان نے بھارت میں ہونے والی گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا۔گلوبل کانفرس 21 سے 23 اکتوبر کو نئی دلی میں ہو نی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو گلوبل کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر نے دیا تھا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھارتی ہم منصب کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کے لیےدعوت دی گئی تھی۔