اسلام آباد

تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم رہنے والا بھارت میں ایک غدار کے طور پر سامنے آرہا ہے، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں نواز شریف کا بیان پاکستان مخالف انداز میں چلایا گیا، یہ بدقسمتی ہے جو تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بنا، وہ بھارت میں ایک غدار کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی سخت مخالفت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عجیب تماشا ہے، کہا جاتا ہے اسمبلی تب چلے گی جب شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے، کہا جاتا ہے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنا دیا جائے، ایک طرف بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، یہاں سے پیغام جانا چاہیئے تھا کہ بھارت نے جنگ چھیڑی تو اختتام ہم کریں گے۔

مراد سعید نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے مطالبے پر کہا کہ اگر ایک بندے نے کرپشن کی ہے یا نہیں کی، وہ عدالتوں میں جائے اپنا مقدمہ لڑے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں نواز شریف کا بیان پاکستان مخالف انداز میں چلایا گیا، بھارت نے نواز شریف کے بیان کا حوالہ دیا، بدقسمتی ہے جو تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بنا وہ بھارت میں ایک غدار کے طور پر سامنے آرہا ہے، اس سے زیادہ بدقسمتی کیا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور پیٹرولیم کے وزیر 150 ارب روپے کا خسارہ کیا، رینٹل پاور پروجیکٹ والے بھی اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close