اسلام آباد

پاکستان کلبھوشن کی صورت میں ایک اور بندہ بھی پیش کرکے بھارت کو سرپرائز دے سکتا ہے، حامد میر

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ ردعمل پر تجزیہ کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہی بھارت اپنے ہوش و ہواس ہی کھو بیٹھے گا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ آصف غفور نے کہا کہ ہم پہلے بھی آپ کو سرپرائز دے چکے ہیں تاہم میں اس کی تفصیل میں نہیں جاﺅں گا کیونکہ انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا ہے اور ان کا پیغام اگر مجھے سمجھ آ گیا ہے تو یقینی طور پر بھارتیوں کو بھی سمجھ آ گیا ہوگا۔

حامد میر کا کہناتھا کہ پاکستان نہ صرف لائن آف کنٹرول سے سرپرائز دے سکتا ہے بلکہ کہیں اور سے بھی سرپرائز دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کی صورت میں بھارت کو سرپرائز دیا ہے اور انڈیا کو پتا بھی نہیں چلا کہ یہ کیسے پاکستان میں گرفتار ہوا اور ہو سکتاہے کہ پاکستان کے پاس کلبھوشن جیسا سرپراز اور بھی ہو اور وہ جب دنیا کے سامنے آئے تو بھارت کا پہلے ہی پاکستان کیخلاف موقف کمزور ہو گیا ہے اور اس کے بعد مزید کمزور ہو جائے گا ۔

حامد میر نے کہا کہ کلبھوشن کی صورت میں ایک اور بندہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے ، پاکستان نیوکلیئر پاور ہے لیکن کنونشل وائر فیئر میں پاکستان کی ملٹری کی تعداد بھارت سے کم ہے اور جس ملک کی ملٹری کی تعداد کم ہوا اس کا سب سے بڑا ہتھیار سرپرائز ہو تا ہے ، پاکستان بھارت کو سفارتی ، سٹریٹیجک اور سیاسی طور پر بھی سرپرائز دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو تین چار اقسام کے سپرائزدینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آصف غفور نے جو کلبھوشن یادیو کا ذکر کیاہے وہ بہت زیادہ ضروری تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close