اسلام آباد

مسلم لیگ (ن) کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے طبی بنیاد پر نوازشریف کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے ،پانچ طبی بورڈز نے نوازشریف کی بیماری کی تشخیص کی اور فوری علاج کی سفارش کی،ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام رہا ہے اور اس کا بھی کرتے ہیں، جو بھی مزید قانونی راستے ہیں ان کو اپنایا جائیگا۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، پانچ طبی بورڈز نے نوازشریف کی بیماری کی تشخیص کی اور فوری علاج کی سفارش کی۔

انہوں نے کہا کہ پوری امید تھی کہ ہائیکورٹ علاج کے لیے ضمانت کی درخواست قبول کرے گی، ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام رہا ہے اور اس کا بھی کرتے ہیں، جو بھی مزید قانونی راستے ہیں ان کو اپنایا جائے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کو جو علاج چاہیے وہ جیل میں میسر نہیں ہوتا، اس کے لیے باہر ہونا ضروری ہے اور اسی لیے درخواست ڈالی گئی، علاج پاکستان اور باہر بھی ہوسکتاہے لیکن جیل میں نہیں ہوسکتا۔اس موقع پر (ن) لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ جتنے قانونی راستے دستیاب ہیں وہ اپنائیں گے کیونکہ یہ ہمارا حق ہے، ہم اپیل میں بھی جائیں گے، قوی امید ہے انصاف ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close