اسلام آباد

جلد ہی بجلی کی ترسیل معمول پر آ جائے گی

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں ڈیموں سے پانی کے کم اخراج کے باعث بجلی کی پیداوار کم ہے جبکہ تکنیکی خرابی سے حبکو یونٹ چار لبرٹی پاور، اینگرو، گڈور پاور سٹیشن پر بجلی پیداوار متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث اچانک پیدا ہونے والی دشواری پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں 6 اور دیہات میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بجلی کی طلب میں اضافے سے شارٹ فال 5,000 میگاواٹ ہو گیاہے، صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں کمی لائیں۔

اعلامئیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث زیادہ نقصان والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے اور مکس انڈسری کیلئے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ملک بھر میں انڈسٹری کیلئے لوڈشیڈنگ صفر ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close