اسلام آباد

پی ٹی وی میں 5 اعشاریہ 8 بلین روپے کا مالی بحران ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں 5 اعشاریہ 8 بلین روپے کا مالی بحران ہے، پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہیں کاٹی گئی ہیں ،سہولیات واپس لی گئی ہیں۔ پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا چیئرمین فیصل جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری،سیکرٹری اطلاعات اقر چیئرمین پیمرا شریک ہوئے ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کمیٹی کے اکثر ممبرز غیر حاضر ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا ایجنڈا نہایت اہم ہے اس لیے تمام ممبران کا حاضر ہونا لازمی ہے۔ چوہدری فوا دحسین نے کہا کہ پیمرا کے باہر پی ٹی وی ملازمین احتجاج کر رہے ہیں انکی بات سنی جائے۔ چوہدری فواد نے کہا کہ پی ٹی وی ملازمین کے کسی نمائندے کو اجلاس میں بلا لیا جائے۔

سینٹر صابر شاہ نے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈرافت کے ایجنڈا کو اگلے اجلاس تک موخر کر دینا چاہیے۔ چیئر مین کمیٹی فیصل جاوید نے کہاکہ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے۔چوہدری فوا دحسین نے کہاکہ پی ٹی وی میں 5 اعشاریہ 8 بلین روپے کا مالی بحران ہے۔چودھری فواد نے کہاکہ پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہیں کاٹی گئی ہیں سہولیات واپس لی گئی ہیں۔ چودھری فواد نے کہا کہ میرے خیال میں کفایت شعاری مہم صرف کابینہ کے ممبرز اور سینیٹرز کیلئے ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایم ڈی کی اتنی مراعات ہیں تو ایم ڈی کی دوآسامیاں نہیں ہو سکتی کیا؟۔چوہدری فوا د حسین نے کہاکہ ہم منتخب سیاسی لوگ ہیں، ہمیں احتجاج کرنے والوں کی بات سننی چاہیے۔ سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر صابر شاہ نے وزیر اطلاعات کی بات کی تائید کی ۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ تمام میڈیا ڈیجیٹل میڈیا میں ضم ہو رہا ہے۔ چودھری فواد نے کہا کہ تینوں میڈیم کو ضم کرنے کی ضرورت ہے۔چودھری فواد نے کہاکہ پرنٹ میڈیا کے ملازمین کے لیے لیبر قوانین موجود ہیں۔چودھری فواد نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا ملازمین کے لیے کوئی قوانین موجود نہیں ہیں۔چودھری فواد نے کہا کہ میڈیا مالکان کو بھی کافی مسائل ہیں۔چودھری فواد نے کہاکہ ایسی باڈی بنانا چاہتے ہیں جو حکومت سے آزاد ہو۔چودھری فواد نے کہا کہ تمام متعلقہ لوگوں کو میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا ڈرافٹ بھجوا رہے ہیں۔ چودھری فواد نے کہ اکہ ہم چاہتے ہیں باہمی اتفاق رائے سے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام لایا جائے۔

چودھری فواد نے کہاکہ تمام اسلامی ممالک کی نسبت پاکستان میں میڈیا کو زیادہ آزادی حاصل ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ فیس بک اور گوگل نے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ نیوز چینلز کے مسائل کافی سنجیدہ ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیوز چینلز کے اشتہارات کے حوالے سے کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ خبر بھی تو خود انٹرٹینمنٹ بنتی جا رہی ہے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اشتہارات اور مارکیٹنگ کی گروتھ بہت ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close