اسلام آباد

پائلٹ ابھی نندن کی تاخیر سے حوالگی کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد قرار

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے پائلٹ ابھی نندن کی تاخیر سے حوالگی کے الزامات مسترد کردیئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ کی حوالگی میں تاخیر سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ذارئع نے بتایا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تاخیر سے بھارت کے حوالے نہیں کیا گیا بلکہ اس کے لیے  رات 8 سے 9 بجے کا وقت ہی طے تھا۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی حوالگی کے لیے 8 سے 9 بجے کا  وقت بھارت کی درخواست پر طے کیا گیا تھا تاہم بھارتی میڈیا اس حوالے سے پروپیگنڈا مہم چلا کر جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچاکر گرفتار کر لیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close