اسلام آباد

تیسرے ملک کا نام کان میں بتاؤں گا، شاہ محمود قریشی کا صحافی کو جواب

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی میں تیسرا ملک کون تھا؟ وہ یہ بات کان میں بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکہ نے ’پرائیویٹ‘ ڈپلومیسی کے ذریعے کردارادا کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تیسرے ملک کا نام بتانے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات کان میں بتائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے پرائیویٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے علاوہ چین، روس، ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن سمیت دیگر کئی ممالک کے رہنماؤں نے بھی کردار ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی ایک مثبت پیشرفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی دہلی میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان کا وفد کرتا رپور راہداری پر مذاکرات کے حوالے سے نئی دہلی بھی جائے گا۔ اقتصادی راہداری سے متعلق سیمینار سے خطاب میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد چین نے مثبت کردار ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close