بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی صفحے پر موجود ہیں، عمر سرفراز چیمہ
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی صفحے پر موجود ہیں، موجودہ حکومت قومی سلامتی کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے اور وطن عزیز کے دفاع کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی صفحے پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دانشورانہ طور پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کا خاتمہ کیا اور گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے امن کے فروغ کا اشارہ دیا ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت قومی سلامتی کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے اور وطن عزیز کے دفاع کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ نواز شریف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں ان کی خواہش کے مطابق ملک میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔