اسلام آباد

پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے پاکستان اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان تاریخی لحاظ سے بھی اہم مقام رکھتا ہے، گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیر خزانہ نے پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے، بھارت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں، بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم 2 قدم بڑھائیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اور چین سے تعلقات مضبوط ہوئے، پاکستان دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، چین کے ساتھ لانگ ٹرم تجارتی تعلقات قائم کیے گئے، ترکی کے ساتھ ٹریڈ فریم ورک طے کیاگیا ہے، ایران کے ساتھ بد قسمتی سے تجارت نہیں بڑھ رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور مذاکرات کامیاب چل رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close