اسلام آباد

نیب انکوائری سے تنگ آکر سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خودکشی کرلی

اسلام آباد: سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر  نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی، ان پر نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر گزشتہ روز سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے اور خاندانی ذرائع نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔

دوسری جانب بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کے اہلخانہ نے اسلام آباد انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم نہ کرانے کی درخواست کی جسے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے منظور کرلیا۔ یاد رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر عسکری انٹیلی جینس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close