اسلام آباد

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط

بیلاروس کے صدر ایگزینڈر لوکا شینکو نے وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے سے دوطرفہ کیثرالجہتی تعاون بڑھانے کا موقع ملا ہے، مذاکرات میں ثقافت ، تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے صدر لوکا شینکو کیساتھ اعلامیے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کیساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے فضا بھی سازگار ہے جب کہ ٹیکسٹائل، زرعی سازو سامان، ہیوی مشینری، ادویہ سازی اور کار سازی میں تعاون کی گنجائش ہے۔

بیلاروس کے صدرنے اس موقع پر کہا کہ بیلاروس پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون، زراعت اور صنعت، کسٹمز ،بنکنگ ، لکڑی کے کارخانوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کیساتھ تعاون کیا جائے گا۔

اس سے قبل بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکو شینکو کے پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، بیلاروس کے صدر کے اعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب ہوئی، جسمیں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کی گیا، پاک فوج کے مسلح دستے نے بیلا روس کے صدر کو سلامی دی ۔

بیلاروس کے صدر  چوتھے پاکستان بیلاروس بزنس فورم کا افتتاح کرینگے۔

واضح رہے کہ بیلاروس کےصدرالیگزنڈرلوکاشینکوسولہ ماہ میں دوسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close