اسلام آباد

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کا پروگرام بنا لیا

اسلام آباد: حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کا پروگرام بنا لیا، وزیراعظم نے اتحادی رہنماؤں کو یقین دہانی کرا دی جس پر ارباب غلام رحیم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ حکومت کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کی تیاری، نام تبدیل کرنے کا مطالبہ گھوٹکی میں اجلاس کے دوران جی ڈی اے کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اتحادی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کیا جارہا ہے، وزیراعظم کی یقین دہانی پر ارباب غلام رحیم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری طرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا حکومت کے لیے ایک مشکل امتحان ہوگا، اس کے لئے قانون میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی سے سادہ اکثریت سے قانون میں ترمیم کروا سکتی ہے۔سینٹ میں حکومت کی اکثریت نہیں، وہاں منظوری میں دشواری ہوسکتی ہے، حکومت عارضی طور پر آڈریننس کے ذریعے بھی نام بدل سکتی ہے جسے 120 روز کے بعد قومی اسمبلی میں لانا ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close