اسلام آباد
پاک فوج کو دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ ہے : سپہ سالار
راولپنڈی : بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب فیلڈ ایریا کا دورہ کیا اور پاک روس مشترکہ مشقوں کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے فوجی مشقوں کے شرکاء سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن کو سراہا۔
دونوں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج جنگَ کا تجربہ رکھنے والی دنیا کی مضبوط فوج ہے، روس کی فوج بھی بہترین ہے جو عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں کی شرکت سے حاصل ہونیوالے تجربے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کو دہشت گردی کیخلاف جنگ اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔