اگلے تین ماہ بہت اہم اور خطرناک ہیں، شیخ رشید نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسلام آباد: اگلے 3 ماہ بہت اہم اور خطرناک ہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات کے حوالے سے رواں سال بہت اہم ہے، بہت سی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے بھی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔
کچھ روز اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جون میں وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد عوام احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں، یوں تحریک انصاف یا تو خود حکومت چھوڑ دے گی، یا اسے حکومت چھوڑنا پڑے گی۔ تاہم حکومت ایسی تمام خبروں کو اپوزیشن جماعتوں کی خواہش قرار دیتے ہوئے رد کر رہی ہے۔
ایک جانب اپوزیشن اور میڈیا میں حکومت کیخلاف مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں، وہیِں اب وفاقی وزیر شیخ رشید کی ایک پیشن گوئی نے بھی بحث چھیڑ دی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ واقعی خطرناک ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی لحاظ سے یہ سال بہت اہم ہیں۔ رواں سال ملک میں بہت سی اہم سیاسی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔ شیخ رشید کے اس بیان نے جہاں اپوزیشن کو مزید دعوے کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، وہیں حکومت بھی اس بیان کے باعث پریشانی کا شکار ہو سکتی ہے ۔