اسلام آباد

کرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات 16 اپریل کو ہوں گے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے کرتارپور راہداری مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 اپریل کو مذاکرت ہوں گے، اور مذاکرات کرتارپور کے مقام پر ٹیکنیکل ماہرین کے درمیان ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر راہداری حقیقت کا روپ دھارے، اور پاکستان نے تعمیری رابطوں کے جذبہ کے تحت بھارتی تجویز پر اتفاق کیا ہے، پاکستان بھارت کی طرف سے بھی مثبت رویہ کی توقع رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 2 اپریل کو طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے، جب اس بارے میں پاکستان کا جواب آئے گا اس کے بعد ہی بات چیت کے اگلے دور کے بارے میں بتائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close