اسلام آباد

عندلیب عباس نے تحریک انصاف کے احتسابی عمل کی زد میں آنے کاخدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کوواپس لانا ہے ، اگر ہم عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں لائیں گے تو خود ہمارا احتساب ہوگا۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ ہم کو ملکی معیشت آئی سی یو میں ملی ، اس پر سب کا ہی اتفاق رائے ہے ، ہم جو آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں تو ماضی کی حکومتوں کے پیسے واپس کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بر آمدات کارخ موڑاہے ،اگلا سال رخ موڑنے کاہے ، سمت تبدیل ہوگئی ہے، ہم نے پرتعیش اشیاءکو مہنگا کیاہے ، ہمارا مینڈیٹ احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کوواپس لانا ہے ، اگر ہم عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں لائیں گے تو خود ہمارا احتساب ہوگا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close