وفاقی وزیر فیصل واوڈا موقف پرڈٹ گئے، پانچ ہفتے میں بڑی پیش رفت کا اعلان کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ حکومت کو پانچ ہفتے سے پہلے بہت بڑی سمت نظر آئیگی ، میں نے قوم کو اچھی خبر سنائی اس پر بھی تنقید شروع ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ حکومت کو پانچ ہفتے سے پہلے بہت بڑی سمت نظر آئیگی ، میں نے قوم کو اچھی خبر سنائی اس پر بھی تنقید شروع ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی چوروں اور ڈاکوﺅں کی کرپشن کی وجہ سے بڑھی ہے ،قرضوں اور کرپشن کی وجہ سے ملک آج اس مقام پر ہے ، محمد زبیر جیسے نوکری پیشہ لوگوں کی سوچ محدود ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ورلڈ کپ جیت کرلائے ، ایز آف بزنس کی پالیسی سے کاروبار بڑھے گا ، ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو منفی خبریں سننے کا شوق ہے ، یہا ں منفی خبر بکتی ہے ،اس وقت اداروں میں ن لیگ کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ن لیگ کے لوگ شہریوںکو غلط نوٹسز بھیج رہے ہیں۔