Featuredاسلام آباد

گرمیوں میں بجلی کے بلز میں کس حد تک اضافہ ہوجائیگا، سینیٹر مصدق ملک کے دعوے نے غریب صارفین کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جو پالیسی چل رہی ہے، اس سے بچلی اور گیس کے بحران میں اضافہ ہورہا ہے، گرمیوں میں بجلی کے بل دس ہزار سے زائد آئیں گ ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاہے کہ فیصل واڈا کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے ، عمران خان نے بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا ، عمران خان کے وعدے کوایک سال مکمل ہونے والاہے ، نوکریاں کہاں گئیں ؟ جس رفتار سے یہ بیانات دے رہے ہیں ، اس رفتار سے پچاس لاکھ مکانات بن جائیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ جو پالیسی چل رہی ہے ، اس سے بچلی اور گیس کے بحران میں اضافہ ہورہا ہے ، گرمیوں میں بجلی کے بل دس ہزار سے زائد آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کہتے یں کہ حملہ ہوسکتا ہے ، ہم کیا کریں بندوقیں صاف کریں یا نوکریاں تلاش کریں؟حکومت نے جتنی روپے کی قدر کم کی ہے ، اس کی ضرورت نہیں تھی ، بجٹ میں حکومت کی طرف سے لائی جانے والی اچھی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close