اسلام آباد

جہانگیر ترین نے پھر سیاسی محاذ سنبھال لیا، اختر مینگل سے اہم ملاقات

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن سے واپسی پر ایک بار پھر سیاسی محاذ سنبھال لیا۔ بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لندن سے واپسی پر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

جہانگیر ترین کی اسلام آباد رہائشگاہ پر بی این پی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین الیکشن 2018ء کے بعد طے پانے والے 6 نقاطی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گمشدہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھتے آئندہ ہفتے ایک اورنشست رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close