اسلام آباد
وفاقی وزیر علی زیدی نے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں ڈرلنگ کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا
اسلام آباد:وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ کراچی کے سمندر میں گیس و تیل کی تلاش میں 4800سو میٹر ڈرلنگ کرلی گئی ہے، حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کو 7ماہ میں نہیں دیکھا جاسکتا ۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کو 7ماہ میں نہیں دیکھا جاسکتا ،انہوں نے کہا کہ اگر مفتاح اسماعیل کو ای سی ایل پر ڈالاہے تو ادارے خود مختار ہیں ، وہ کسی کو بھی ای سی ایل پر ڈال سکتے ہیں، اگر میرے اوپر بھی کو ئی الزام آتاہے تو میں اس کوغلط ثابت کروں گا کیونکہ میں قصور وار ہی نہیں ہوں کومجھے ڈر کس بات کاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دس سال سے حکومت میں بیٹھی ہے ، سندھ کی گورننس کاحال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے سمندر میں گیس و تیل کے ذخائر کی تلاش میں 4800سو میٹر ڈرلنگ کرلی گئی ہے ۔