Featuredاسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کیلئے اہل قرار دیدیا

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں قائم مقام صدر بننے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف دائر درخواست پر 14 فروری کو محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سنادیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو صدر مملکت کی غیرموجودگی میں قائم مقام صدر کے لیے اہل قرار دیا اور شہری  افضل شنواری کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ آئین کے مطابق 45 سال سے کم عمر شخص صدر کے عہدے کا اہل نہیں اور صادق سنجرانی کی عمر 45 سال سے کم ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف 21 جون 2018 کو شہری افضل شنواری نے درخواست دائر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close