اسلام آباد

پاکستان میں روز تجربے ہوتے ہیں، صدارتی نظام کے قائل نہیں: آصف علی زرداری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں روز نئے تجربے ہوتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں سے واپسی پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں، اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ اس طرح بھی ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں، میں سمجھتا ہوں صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں، انہیں کوشش کرنے دو، ہم روکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close