اسلام آباد

کوئٹہ، پشاور اور کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہزارہ پر حملہ، حیات آباد میں ٹی ٹی پی اور آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظر آرہا ہے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے، انشاءاللہ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close