اسلام آباد

اعتزاز احسن بھارت کو سکھوں کی فہرست دینے کا الزام جھٹلا نہیں سکتے ،ترجمان وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردار و عمل پر بھی ایک نظر ضرور ڈالنی چاہیے جب کہ وہ بھارت کو سکھوں کی فہرست دینے کا الزام جھٹلا نہیں سکتے۔

وفاقی وزیر داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتزاز احسن دوسروں پر الزام کس منہ سے لگاتےہیں، انہیں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردار و عمل پر بھی ایک نظر ضرور ڈالنی چاہیے۔ اعتزاز احسن بھارت کو سکھوں کی فہرست فراہمی کے الزام کی اب تک وضاحت نہیں کرسکے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اعتزاز احسن آج قوم کوکرپشن کے خلاف لیکچر دیتے نہیں شرماتے حالانکہ 1989میں انہوں نے بینظیر بھٹو سے ایل پی جی کوٹا لیا تھا اور آج بھی ان کے گھر کا ایک ایک صوفہ اور ایک ایک قالین ایک پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت ہے۔

 واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سول اور عسکری قیادت کے درمیان تناؤ سے متعلق انگریزی اخبار کی اسٹوری كے پیچھے پانچ دماغ ہیں جن میں پرویز رشید، اسحاق ڈار، چوہدری نثار ، شہباز شریف اور نواز شریف شامل ہیں۔

 
 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close