نجی تعلیمی اداروں کے نصف سے زیادہ بچے سرعام منشیات کا استعمال کرتے ہیں
سینیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس حکام کے تہلکہ خیزانکشاف نے سب کے ہوش اڑادیئے، قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسکولوں اور کالجز میں منشیات کا استعمال عام ہوگیا ہے، آٹھ سال تک کے بچے بھی نشے کے عادی ہیں۔
سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا کہ امیر شہریوں کے زیادہ تر بچے نشے کے عادی ہیں، پارٹیوں میں کوکین اورہیروئن کا نشہ کیا جاتا ہے، منشیات کے عادی بچوں کو اساتذہ یا ان کے ساتھی بچے منشیات فراہم کر رہے ہیں، انتالیس سال تک کی عمر کے ساٹھ لاکھ سے زائد افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔
کمیٹی نے تمام متعلقہ اداروں سے پندرہ دن میں مکمل رپورٹ کے ساتھ تمام آئی جی، چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری کو طلب کرلیا ہے۔
چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے افغانستان کو سرکاری سطح پر افیون پیدا کرنے والا ملک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ افراد منشیات کےعادی ہیں۔