(پاناما لیکس) وزیراعظم نواز بمع اہل وعیال کو سپریم کورٹ کا نوٹس جاری
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف دائر درخواستوں پر وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر،بیٹے حسن نواز اور حسین نواز، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین ایف بی آر اور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پاناما لیکس میں وزیراعظم کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع کی تو عمران خان، جہانگیر ترین، شیخ رشید اور دیگر رہنما کمرہ عدالت میں موجود تھے۔تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے وزیراعظم، اسحاق ڈار، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، حسن نواز، حسین نواز، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین ایف بی آر اور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، شیخ رشید اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر وزیراعظم سمیت فریقین کو نوٹس جاری کیئے ہیں جبکہ وطن پارٹی کی درخواست قبل از وقت قرار دے کر مسترد کردی گئی۔چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے کہا کہ ہم کسی سیاسی ارینا میں داخل نہیں ہونگے،وہاں مداخلت کرینگے جہاں انتظامیہ بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہو،ہم سیاسی محاذ آرائی کا حصہ نہیں بنیں گے،عدالت پہلے ہی جوڈیشل کمیشن بنانے کی حکومتی درخواست واپس کرچکی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ اٹارنی جنرل اور تمام فریقین کو سن کر کریں گے۔
طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے، پورا اسلام آباد چیخ رہاہے، اس پر عدالت نے کہا کہ اس اس درخواست کو ھی دیکھ لیتے ہیں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ پیپرز پر دنیا بھر میں کارروائی ہوئی پاکستان میں اس معاملے پر کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔
شیخ رشید نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں سے ہماری جان چھڑائیں عدالت سے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غلط گوشوارے جمع کرانے پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے ان کا کہنا تا کہ حکمران نیشنل سیکورٹی کے معاملے پر بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اب پرویز رشید کی قربانی دیں یا نہ دیں 20کوڑ لوگوں کا کیس خود لڑوں گا انہوںے کہاکہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے آج جمہوریت کا آئینی اور قانونی امتحان ہے ۔