اسلام آباد

کالعدم جیش محمد اور کالعدم جماعت الدعوۃ سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد ، کالعدم جماعت الدعوۃ اور کالعدم فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کے سلسلے میں لگائی گئی۔

جن تنظیموں پر پہابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹر سٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں سے جڑی 11 تنظیموں پر پابندی کی سفارش کردی

اس کے علاوہ الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close