اسلام آباد
سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزاراحمد سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اسٹاف اورسینیئروکلا نے شرکت کی۔
جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کی وطن واپسی تک بطورقائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس سرکاری طورپرروس کے دورے پرہیں۔