خواتین اینکرزکوجنسی ہراساں کرنیکا معاملہ،پی ٹی وی ڈائریکٹرنیوزپرجرمانہ
اسلام آباد : وفاقی محتسب نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا، ان پر خواتین نیوز کاسٹرز کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اطہر فاروق بٹر نے فیصلے کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھنے کا عندیہ دے دیا۔
سرکاری ٹی وی میں خواتین سے نارواسلوک اور جنسی ہراساں کرنے کا معاملہ جب عدالت پہنچا تو معاملہ منطقی انجام کےقریب پہنچ گیا،
پی ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر اطہر فاروق کی زیادتیوں سے متعلق معاملہ پانچ سال پہلے سامنے آیا تھا، جب 8 جون کو چھ خواتین اینکرز نے وزیر اطلاعات کو خط میں ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد وزارت اطلاعت کی ٹیم نے انکوائری شروع کی، خواتین اینکرز نے وفاقی محتسب کو شکایت جمع کرادی، وفاقی محتسب نے یکم جولائی کو اطہر فاروق بٹر کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی۔
ایم ڈی پی ٹی وی نے انہیں طبی رخصت پر بھیج دیا، پی ٹی وی کے ترجمان کہتے ہیں کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائیگا۔
دوسری جانب اطہر فاروق نے الزامات مسترد کردیئے اور کہا کہ مجھے بلیک میل کیا جارہا ہے، پی ٹی وی کے 80 سے زائد ادارتی اسٹاف اپنی الگ ہی کہانی سناتے ہیں، ان کا کہنا ہے کچھ سینیر افسران اطہر فاروق بٹر کو ہٹانا چاہتے ہیں، اس کیلئے انہوں نے اینکرز کو شکایت پر اکسایا۔