Featuredاسلام آباد

یہ اثاثے ظاہر کرنے کی آخری اسکیم ہے پھر قانون حرکت میں آئے گا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آج کابینہ نے مختلف نکات کی منظوری دی ہے، لوگ 31 جون تک اس اسکیم میں شامل ہوں گے، کابینہ نے بہت فیصلے کیے تاہم اہم فیصلہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم ہے، اسکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کا مقصد ریونیو نہیں بلکہ معیشت دستاویزی بنانا ہے تاکہ معاشی پہیہ چل سکے اور یہ سادہ، عام فہم اور حقیقت پر مبنی اسکیم ہے اس کا مقصد ڈرانا دھمکانا نہیں ہے بلکہ کاروبار کی حوصلہ افزائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے کالا دھن سفید کرنے کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ صرف پبلک آفس ہولڈر اسکیم حاصل نہیں کرسکیں گے جب کہ ملکی اثاثے 4 فیصد دے کر قانونی بنائے جاسکتے ہیں تاہم پیسے بینک اکاؤنٹ میں رکھنا ہوں گے، بے نامی اکاؤ نٹس اور پراپرٹیز کو بھی ظاہر کیا جا سکےگا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت اگر بڑھی تو 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں پر اثر نہیں پڑے گا، احساس پروگرام کا بجٹ 180ارب روپے کیا جا رہا ہے جب کہ ترقیاتی پروگرام کا آئندہ  سال کا بجٹ 800ارب روپے رکھا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close