Featuredاسلام آباد

اگلے چند دنوں میں ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی نیب کیخلاف ایک پیج پر ہوں گے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد: معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چودھری نے اپنے حالیہ کالم میں چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ اپنے کالم میں جاوید چودھری نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ مجھے میرے ایک عزیز کے ذریعے پیشکش کی گئی کہ آپ نیب سے استعفیٰ دے دیں .

آپ کو سینیٹر بنا دیا جائے گا اور آپ پھر کچھ عرصے بعد صدر پاکستان بن جائیں گے، میں نے پوچھا کہ آپ کو یہ آفر کس نے دی اور کب دی؟ جس پر وہ مسکرا کر بولے کہ یہ میں آپ کو چند دن بعد بتاؤں گا۔

میں نے اصرار کیا تو ان کا جواب تھا کہ یہ پچھلی حکومت کے آخری فیز میں ہوئی تھی . میں نے پوچھا کہ کیا یہ واحد پیشکش تھی؟ جس پر وہ بولے نہیں، مجھے اس سے پہلے بھی ایک پیشکش ہوئی تھی، مجھے کہا گیا تھا آپ مستعفی ہو جائیں، آپ دنیا میں جہاں کہیں گے آپ کو وہاں سیٹ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، جسٹس جاوید اقبال

میں نے پوچھا کہ لیکن آپ کے استعفے سے کسی کو کیا فائدہ ہوتا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اگر مستعفی ہو جاتا تو چیئرمین نیب کی کرسی خالی ہو جاتی‘الیکشن سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان شدید اختلافات تھے۔ دونوں میں نئے چیئرمین کے لیے اتفاق رائے نہ ہوپاتا اور یوں آج کے بے شمارمجرموں کے خلاف انکوائریاں رک جاتیں۔

میں نے پوچھا کہ آپ کا کیا جواب تھا؟ جس پر وہ ہنس کر بولے کہ جواب واضح تھا، میاں نواز شریف اس وقت جیل میں ہیں اور میں آج بھی چیئرمین کی کرسی پر بیٹھا ہوں۔

دباؤ سے متعلق سوال کے جواب میں چئیرمین نیب نے کہا کہ ہاں ہے، اپوزیشن اور حکومت دونوں ناراض ہیں، آپ کو اگلے چند دنوں میں نیب کے خلاف ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف تینوں ایک پیج پر دکھائی دیں گی۔

میں نے پوچھا کہ کیا آپ سب کا دباؤ برداشت کر لیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے . میں ملک کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور میں آخری سانس تک کرتا رہوں گا .

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close