اسلام آباد

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کل 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی تمام ممکنہ کوشش ہے کہ وہ ایران مخالف قوتوں کو جمع کرے، جواد ظریف

ایران امریکہ کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے بدلتی صورتحال پر تفصیل سے بات کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close