اسلام آباد

عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات، سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کی بناء پر سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ نوید کامران بلوچ کو ان کی جگہ سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ معروف افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان کچھ دنوں سے اختلافات تھے، جس کے باعث سیکرٹری خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آخری دور میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ اثاثے ظاہر کرنے کی آخری اسکیم ہے پھر قانون حرکت میں آئے گا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت خزانہ کے معاملات میں یونس ڈھاگا سے کوئی مشاورت نہیں کی جارہی تھی، جبکہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی مشیر خزانہ کا دفتر یونس ڈھاگا سے کوئی رہنمائی حاصل نہیں کررہا تھا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹائے جانے کے بعد سے معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو بھی تبدیل کیا ہے، جبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close