Featuredاسلام آباد
کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، اپنے مقصد پر ڈٹا رہوں گا، جسٹس (ر) جاوید اقبال
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، اپنے مقصد پر ڈٹا رہوں گا اور احتساب کا عمل جاری ہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بلیک میلر گروپ چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا چاہتا ہے، نیب ترجمان
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا میں اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوف زدہ نہیں ہوں گا اور آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔