Featuredاسلام آباد

پاکستان اور ایران کا دو طرفہ معاملات اور علاقائی سلامتی میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی اور ایرانی وفد کی جواد ظریف نے کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ پاک ایران مذاکرات میں فریقین نے دو طرفہ معاملات میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے، پاکستان امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کوشش جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے محمد جواد ظریف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاک ایران وزرائے خارجہ مذاکرات کے بعد ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close