اسلام آباد

ورکنگ باؤنڈری پر انڈیا کی بلااشتعال فائرنگ

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں جنگلورا گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد لطیف اور ڈیڑھ سالہ بچی ہنیا شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’پنجاب رینجرز نے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپل، پکھلیاں اور چارواہ سیکٹرز پر انڈیا کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ رات بھر جاری رہا۔

زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس قبل گذشتہ ہفتے انڈیا کی سرحدی فورس بی ایس ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جموں خطے میں ایک کارروائی میں پاکستانی سرحدی فورس رینجرز کے سات اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

جواب میں پنجاب رینجرز کے ترجمان میجر وحید نےبات کرتے ہوئے بی ایس ایف کے اس دعوے کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

میجر وحید نے انڈین دعوے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کے دعوے کرنا انڈیا کی عادت بن گئی ہے۔

خیال رہے کہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے اوڑی میں فوجی کیمپ پر حملے اور اس کے بعد انڈیا کا پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید تلخ ہو گئے ہیں۔

دونوں جانب سے اس واقعے کے بعد ایل او سی پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close