نواز شریف احتساب سےبھاگ رہےہیں
پیپلرپارٹی کے رہنما اعترازاحسن کا میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھاکہ کسی بھی ادارے نے وزیراعظم نوازشریف کے احتساب کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
پیپلرپارٹی کے رہنما کا کہناتھاکہ نیب اوردیگرادارے وزیراعظم کےخاندان کے تابع رہےہیں۔کسی ادارےنےبھی پاناما لیکس کی انکوائری میں مدد نہیں کی۔
اعتزازاحسن کا کہناتھاکہ عمران خان کا احتساب کا مطالبہ درست ہے۔احتساب نواز شریف سے شروع ہونا چاہیے۔
انہوں نے 2نومبر کےتحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے کہا کہ احتجاج میں ہم عمران خان کےساتھ نہیں ہیں۔لیکن اگر احتجاج کرنےوالوں پرتشدد ہواتو اپنی موجودہ پالیسی تبدیل کر سکتےہیں۔
پیپلرپارٹی کے رہنما کا کہناتھاکہ کسی اور شخص یا خاندان کی جائیداد بیرون ملک ہوتی تو کب کا گرفتار ہو چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپےکی جائیداد سے متعلق نوازشریف اوران کےبچوں کےبیانات میں تضاد ہے۔
دوسری جانب لاہور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیرقانون بابراعوان کا کہناتھاکہ پاناما لیکس پر کسی کو بھاگنےنہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو معطل کرکےگھر بھیجا جائےتو شاید دھرنا رک جائے۔