اسلام آباد

احتساب سے متعلق بیان مسترد، چیئرمین نیب کا فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا احتساب سے متعلق بیان مسترد کردیا جب کہ چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ احتساب کا عمل نیب نہیں بلکہ حکومت کررہی ہے، نیب نے وفاقی وزیرکے بیان کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

ترجمان نیب کے مطابق فواد چوہدری کا یہ کہنا کہ احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں، حقائاواد ق کے منافی ہے اور وفاقی وزیر کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری پی ٹی آئی کا اہم انتخابی وعدہ تھا، فواد چوہدری

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سےآج تک نیب کوکوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا جب کہ  فواد چوہدری کا بیان نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کی پیمرا سے مصدقہ کاپی حاصل کرکے وفاقی وزیر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close