Featuredاسلام آباد
پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی اور علماء سُو ہیں، فواد چودھری
اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویئے کیخلاف جہاد کرنا چاہیئے، بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔
ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری پی ٹی آئی کا اہم انتخابی وعدہ تھا، فواد چوہدری
یاد رہے سربراہ جے یو آئی نے اے پی سی میں تجویز دی کہ عمران خان نے صحابہ کرام کی توہین کی، اس کا ذکر مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنایا جائے، جس پر بلاول زرداری نے کھل کر مخالفت کی۔ بلاول نے واضح موقف اپنایا کہ مذہب کا کارڈ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔